کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوریا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔
ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے کوریا کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی۔
ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل جوڑی نے جیانگ من ریو اور جائیجن یو کی کورین جوڑی کو ہرایا، میچ کا سکور 11-3، 5-11 اور 11-4 رہا۔
اس سے قبل آخری گروپ میچ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دی تھی، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل ملائیشیا سے ہو گا۔