ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ پر تاحیات، حبیب شاہ پر دس سال کی پابندی لگا دی

Published On 12 October,2025 05:53 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سلمان اقبال بٹ پر تاحیات جب کہ سید حبیب شاہ پر دس سال کی پابندی عائد کر دی۔

اے ایف پی ذرائع کے مطابق سلمان اقبال بٹ اور حبیب شاہ پر پابندی بد انتظامی اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ،دونوں نے پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات کروائے تھے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے 31 اگست کو پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا، سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے 29 اگست کو پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات کی اطلاع دی، جوانتخابات کا طریقہ کار فیڈریشن کے آئین کی خلاف ورزی تھی۔

دوسری جانب فیڈریشن نے 30 اگست کو خط کے ذریعے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کو انتخابات کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔