ایشین یوتھ گیمز والی بال ٹورنامنٹ: پاکستان نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

Published On 20 October,2025 11:31 pm

منامہ: (ویب ڈیسک ) پاکستان نے بحرین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان نے دوسرے میچ میں میزبان بحرین کو 0-3 سے شکست دی۔

پاکستان اور بحرین کے درمیان میچ ایک گھنٹہ 19 منٹ جاری رہا۔ پاکستان نے 25-18، 26-24 اور 25-23 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں منگولیہ کو شکست دی تھی، کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان ٹاپ 8 پوزیشن کا کلاسیفیکشن راؤنڈ کھیلے گا، ٹاپ 9 کلاسیفیکشن راؤنڈ کے بعد کوارٹر فائنل کی سیڈنگ اور حریف کا فیصلہ ہوگا۔