پاکستانی سکواش سٹار نور زمان عالمی درجہ بندی کیریئر بیسٹ میں 37ویں نمبر پر آ گئے۔
مصروف مقابلوں کے شیڈول اور مسلسل کامیابیوں کے نتیجے میں انہیں پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں نمایاں ترقی ملی،3 اکتوبر کو وہ شارلٹسویل اوپن کا سیمی فائنل کھیلا، جس کے بعد 5 اکتوبر کو اوپن سکواش کلاسک میں شرکت کی، جہاں وہ کوارٹر فائنل تک پہنچے۔
خیال رہے پچھلے ہفتے انہوں نے سخت مقابلے بعد رچرڈسن ویلتھ مین اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کھائی۔
آج جاری عالمی درجہ بندی نور زمان کے کیریئر اور 2025 کے دوران اب تک کی سب سے بہترین پوزیشن ہے، جو انہوں نے اپریل میں انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں اپنا پہلا عالمی خطاب جیتنے کے بعد سے مصروف ترین سیزن میں حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران انہوں نے شمالی امریکا میں چار عالمی مقابلوں میں حصہ لیا، جن کا آغاز ستمبر میں کینیڈا میں نیش کپ جیتنے سے ہوا۔