کراچی: انٹر سکول تیراکی مقابلے، طلبہ کا عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کا عزم

Published On 17 November,2025 03:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں انٹر سکول تیراکی کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے جن میں جونیئر تیراکوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سندھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میں انٹر سکول سوئمنگ مقابلوں کا میلہ سجا جس میں بڑی تعداد میں جونیئر تیراکوں نے شرکت کی، ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سوئمرز نے بھر پور جان لگائی۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ باصلاحیت ایتھلیٹس کو انٹرنیشنل ایونٹس میں جوہر دکھانے کا موقع ملے گا، اس کے علاوہ والدین نے بھی بچوں کا خوب حوصلہ بڑھایا جبکہ کامیاب تیراکوں میں میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔