ایک نئی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ دیر سےجاگنے والوں میں مرنے کا امکان دس فیصد زیادہ ہوتا ہے
لاہور: (روزنامہ دنیا) جن لوگوں میں صبح دیر سے اٹھنے کا رجحان پایا جاتا ہے ان کے قبل از وقت مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔چار لاکھ 33 ہزار لوگوں پر کی جانیوالی تحقیق سے پتہ چلا کہ صبح جلد اٹھنے والوں کی نسبت رات کو دیر تک جاگنے والوں میں مرنے کا امکان دس فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ دیر سے اٹھنے والے کئی قسم کے دماغی اور جسمانی امراض میں زیادہ آسانی سے مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یہ تحقیق کرونو بیالوجی انٹرنیشنل نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے ۔