لاہور(نیٹ نیوز) عام طور پر والدین ویڈیو گیمز کو اپنے بچوں کی ذہنی نشوو نما کا دشمن سمجھتے ہیں لیکن جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز سے بچوں میں پڑھنے.کی صلاحیت بہتر ہونے کے علاوہ ریاضی اور سائنس میں بھی ان کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ۔
آسٹریلوی یونیورسٹی کے پروفیسر کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے ویڈیو گیمز کے بچوں کی ذہنی نشو ونما پر اثرات کے حوالے سے تحقیق کی جسکے مطابق بچوں میں روزانہ ویڈیو گیم کھیلنے سے قوتِ فیصلہ اور حافظے پر اچھے اثرات پڑتے ہیں جو تعلیم کے میدان میں ان کی مدد کرتے ہیں۔
البتہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مطالعے کو پُرتشدد ویڈیو گیمز کے حق میں دلیل نہ سمجھا جائے کیونکہ ان کے منفی اثرات انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اس کے برعکس اساتذہ کیلئے ان کا مشورہ ہے کہ تدریس میں مدد دینے کیلئے کلاس روم میں ایسے ویڈیو گیمز سے مستفید ہوا جاسکتا ہے جن میں تشدد نہ ہو اور جو کھیل کھیل میں تعلیم کی طرف راغب کرنیوالے ہوں ۔