درخت اگانے والی کتاب

Last Updated On 11 June,2018 11:11 am

لاہور(نیٹ نیوز) اگر آپ کتاب دوست انسان ہیں تو آپ نے بے شمار کتابیں پڑھی ہوں گی، کچھ کو سنبھال کر رکھا ہوگا جبکہ کچھ کتابوں کو اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو دے دیا ہوگا۔

تاہم ہر شخص یہ زحمت نہیں کرتا، لوگوں کی ایک بڑی تعداد کتابوں کو بے مصرف جان کر ردی میں ڈال دیتی ہے جس سے اور کوئی نقصان ہو نہ ہو۔ ان درختوں کی قربانی ضرور ضائع ہوجاتی ہے جو اس کتاب کے کاغذ بنانے کیلئے کاٹے گئے ہوتے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق کاغذ بنانے کیلئے ہر سال پوری دنیا میں 3 سے 6 ارب درخت کاٹے جاتے ہیں تاہم ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کتاب کو ردی میں جانے سے بچانے کیلئے اسے کارآمد بنا ڈالا اور اسے درخت اگانے والی کتاب بنا دیا۔

بیونس آئرس کے شہری نے بچوں کی اس کتاب کے کاغذات کو تیزاب کی آمیزش کے بغیر تیار کیا اوراسے پرنٹ کر لینے کے بعد کاغذ پر ہاتھ سے جاکرندا نامی درخت کے بیج سی دئیے۔ کتاب کو پڑھ لینے کے بعبچوں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ اسے زمین میں دفن کردیں اور روزانہ اسے پانی دیں۔ تھوڑے ہی عرصے بعد اس کتاب سے پودا اگ آتا ہے جد و کچھ عرصے میں تناور درخت بن جاتا ہے ۔کتاب کے اشاعتی ادارے کا کہنا ہے کہ درخت اگانے والی اس کتاب کے ذریعے وہ بچوں میں زمین کے تحفظ ،ماحول اور درختوں سے محبت کا شعور اجاگر کر رہے ہیں۔