لاہور(نیٹ نیوز) دور جدید میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حیرت انگیز صلاحیتوں کے روبوٹس اور ڈرونز سمیت اُڑنے والی گاڑیاں تک بنائی جا رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی کا ایسا ہی استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈٹو سیٹر گاڑی متعارف کروا دی گئی ہے جس کی قیمت صرف 7 ہزار 5 سو 25 پاؤنڈ ہے جبکہ اس منی کار کو اگلے سال ایشیائی و یورپین ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔
اطالوی کمپنی XEV لمیٹڈ کی ڈیزائن کردہ اسLSEV نامی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو حال ہی میں چین کے شہر شنگھائی کے تھری ڈی پرنٹنگ کلچرل میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے LSEV کے تمام پارٹس کو صرف تین دن میں تیار کیا گیا جو 57پارٹس پر مشتمل ہے جبکہ گاڑی کا وزن 450کلو گرام ہے۔
دوسری جانب اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے عام گاڑیوں کی مناسبت ستر فیصد کم لاگت آتی ہے۔ واضح رہے منفرد نوعیت کی یہ کار کی چین میں اگلے سال سے پروڈکشن شروع ہوگی جبکہ یورپ سے اب تک سات ہزار آرڈر بک کروا ئے جا چکے ہیں۔