فیس بک کا نیا سافٹ ویئر

Last Updated On 22 June,2018 11:16 am

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) کسی یادگارتصویر میں کسی ایک کی بھی آنکھ بند ہوجائے تو پوری تصویر کا اثر زائل ہوجاتا ہے اسی طرح صرف چہرے کی تصاویر میں بھی بعض اوقات آنکھیں بند ہوجانے سے پوری تصویر خراب ہوجاتی ہے۔

اگرچہ فوٹوشاپ جیسے پروگرام اس نقص کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن فیس بک نے بالکل نئے طریقے سے اس مسئلے کے حل کی جانب کوشش شروع کردی ہے۔

فیس بک ریسرچ پیپرمیں کہا گیا کہ اس نے مصنوعی ذہانت کے تحت نیورل نیٹ ورک سافٹ ویئر بنایا ہے جو تصویرمیں بند آنکھوں کو کھول سکتا ہے۔

یہ پروگرام کھلی آنکھوں والی پوری تصویرسے ڈیٹا حاصل کرتا ہے اس تکینک کو ’’جنرل ایڈورسریئل نیٹ ورک‘‘ (جی اے این) کا نام دیا گیا ہے۔

فیس بک نے کہا کہ سافٹ ویئر کے ابتدائی نتائج بہت اچھے برآمد ہوئے ہیں اور یہ کمال جدید الگورتھم کا ہے جو تصویر کو مکمل اورموثر بناتا ہے۔