لاہور(نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے ڈرون کے ذریعے شجر کاری کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اس سے قبل سری لنکا میں ہیلی کاپٹر سے شجر کاری کرنے کا تجربہ کیا گیا تھا جو نہایت کامیاب رہا اس ہیلی کاپٹر سے جاپانی کسانوں کے ایجاد کردہ طریقہ کار کے مطابق چکنی مٹی، کھاد اور مختلف بیجوں سے تیار کئے گئے گولے پھینکے گئے جن سے کچھ عرصے بعد ہی پودے اگ آئے اب اسی خیال کو مزید جدید طریقے سے قابل عمل بنایا جارہا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک برطانوی کمپنی ایسا ڈرون بنانے کی کوشش میں مصروف ہے جو شجر کاری کر سکے۔
۔یہ ڈرون فضا سے زمین کی طرف بیج پھینکیں گے جس سے ایک وسیع رقبے پر بہت کم وقت میں شجر کاری کا عمل سر انجام دیا جاسکتا ہے ۔طریقہ کار کے مطابق سب سے پہلے یہ ڈرون کسی مقام کا تھری ڈی نقشہ بنائیگا اس کے بعد ماہرین ماحولیات اس نقشے کا جائزہ لیکر تعین کرینگے کہ اس مقام پر کس قسم کے درخت اگائے جانے چاہئیں۔
اسکے بعد اس ڈرون کو بیجوں سے بھر دیا جائیگا اور وہ ڈرون اس مقام پر بیجوں کی بارش کر دے گا۔ ڈرون ایک سیکنڈ میں 1 بیج بوئے گا گویا یہ ایک دن میں1 لاکھ جبکہ ایک سال میں 1 ارب درخت اگا سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے شجر کاری کے مقابلے میں یہ طریقہ 10 گنا تیز ہے جبکہ اس میں رقم بھی بیحد کم خرچ ہوگی۔