لاہور (دنیا نیوز )باربی اب گڑیا کی دنیا سے نکل کر روبوٹ کے دور میں داخل ہو گئی، نئی روبوٹ انجینئر لڑکیوں کو انجینئرنگ کی تعلیم کی جانب مائل کرے گی۔
باربی بنانے والے ادارے نے گڑیا کی تصویر جاری کی ہے، روبوٹ انجینئر مختلف جلد کی رنگت، سیاہ ٹراؤزر اور نیلی جیکٹ پہنے، آنکھوں پر چشمہ لگائے باربی کے درمیان ایک روبوٹ دکھائی دیتا ہے۔
روبوٹ باربی بچوں کی گیم Tynker کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، گڑیا کے ساتھ چھ اسباق پر مشتمل سی ڈی بھی ہے جس میں لڑکیوں کو انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کی جانب مائل کیا گیا ہے۔ گزشتہ ساٹھ برسوں میں باربی کو دو سو کیریئرز میں پیش کیا گیا ہے جن میں صدر، ویڈیو گیم ڈویلپر اور خلاباز شامل ہیں۔