چین میں یونیورسٹی کی رنگین جھلملاتی سرنگ

Last Updated On 27 June,2018 09:26 pm

لاہور(نیٹ نیوز) چین میں طالبعلموں نے اپنی درسگاہ سے محبت اور عقیدت کا خوبصورت انداز اپناتے ہوئے کیمپس کی داخلی سرنگ کو رنگین جھلملاتی روشنیوں سے سجا دیا۔

چین میں طالبعلموں نے اپنی درسگاہ سے محبت اور عقیدت کا خوبصورت انداز اپناتے ہوئے کیمپس کی داخلی سرنگ کو رنگین جھلملاتی روشنیوں سے سجا دیا۔رپورٹ کے مطابق چین کی ژینگ ژو یونیورسٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر طالبعلموں نے درسگاہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار منفرد انداز میں کیا۔

طلبا نے کیمپس کی داخلی سرنگ کو رنگین روشنیوں سے سجا دیا جس کے بعد سرنگ جھلملاتی رینبو کا منظر پیش کرنے لگی۔50 ہزار سے زائد بلب سے بنی سرنگ میں رنگ و روشنی کی برسات ہونے لگی۔ یونیورسٹی کے طلبا اور عام افراد اس خوبصورت موقع سے بے حد لطف اندوز ہوئے ۔