لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمر میں پہنچنے تک کم از کم ایک چوتھائی بچوں کے دانتوں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
آسٹریلیا میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق چودہ فیصد بچو٘ں کے دانتوں کی باہری سطح کی نشوونما درست طریقے سے نہیں ہوپاتی اور وہ کمزور رہ جاتے ہیں جس وجہ سے دانتوں کی خرابی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بارہ ماہ کی عمرمیں ڈینٹسٹ کو چیک کروانا چاہیے تاکہ دانتوں سے متعلق حفاظتی اقدامات کیے جاسکیں۔