لاہور: (ویب ڈیسک) ماہ رمضان میں کھجور کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ متعدد لوگ اس بات سے لا علم ہوں گے کہ کھجور کے فوائد بھی بہت زیادہ ہیں کیونکہ اس میں وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کے لیے شفاء بھی موجود ہے۔ نیچے کھجور کے طبی فوائد جن سے متعدد شہری لاعلم تھے۔
مضبوط ہڈیوں کے لئے
کھجور میں شامل معدنیات کی وجہ سے ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم غذا مانا جاتا ہے کیونکہ کھجور میں شامل معدنیات جس میں میگنیشم، کاپر اور میگنیس شامل ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کے لیے بہت اہم ہیں۔ بالخصوص بوڑھے افراد جن کی ہڈیاں عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں انہیں چاہیے کہ کھجور کا استعمال کریں۔
قبض کے مرض کے لئے
قبض کی شکایات بہت سے لوگوں رہتی ہے اور اس بیماری سے نجات کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن طبی ماہرین کے مطابق کھجور کا استعمال قبض کی شکایات کو دور کرتا ہے لہذا کھجوروں کو رات بھر پانی میں بھگو کررکھیں اور صبح نہار منہ اس کو کھالیں۔
وزن میں اضافے کے لئے
کھجور پروٹینز اور وٹامنز سے بھرپور غذا ہے، ایک کلو کھجور میں تقریباً 3 ہزار کیلوریز پائی جاتی ہیں لہذا ایسے افراد جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجوروں کا استعمال کریں۔
الرجی سے بچاؤ کے لئے
کھجوروں کا ایک اہم فائدہ اس میں موجود سلفر ہے جو کہ دوسری غذاؤں میں آسانی کے ساتھ نہیں پایا جاتا لہذا جو افراد موسمیاتی الرجی کا شکار ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں۔ 2002 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق آرگانک سلفر ایسے تمام لوگوں کے انتہائی مفید کے جنہیں موسمیاتی الرجیزکا سامنارہتاہے جب کہ امریکا میں تقریباً 23 ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں۔
صحت مند دل کے لئے
اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا دل ہمیشہ توانا اور صحتمند رہے تو آپ کو کھجور کا استعمال شروع کردیناچاہیے کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کا استعمال کمزور دل کے لیے انتہائی مفید ہے جب کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کھجور سے دل کے دورے سمیت دیگر امراض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے:۔