پی ٹی اے نے یو ٹیوب کو غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کی ہدایت کر دی

Published On 03 September,2020 09:32 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی اے نے یو ٹیوب کو غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمپنی کو مقامی قوانین اور معاشرتی روایات کی پاسداری کرنے کا کہا گیا۔

پی ٹی اے نے یوٹیوب کو غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کی ہدایت کر دی، پی ٹی اے نے یوٹیوب انتظامیہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ یوٹیوب غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد کو بلاک کرے، نفرت انگیز اور نقصان دے آن لائن مواد کو فوری بلاک کیا جائے، یو ٹیوب مواد کی نگرانی کیلئے موثر میکنزم بنائے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے یوٹیوب کو پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کیلئے ہر طرح کی مدد دے گی۔