ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والی امیر ترین شخصیات

Published On 03 September,2020 11:29 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اس وقت ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی یہ شخصیات دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہو چکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی دولت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران بے تحاشہ اضافہ ہوا۔

دی انڈپینڈنٹ اردو میں چھپنے والی اس رپورٹ کے مطابق ان شخصیات میں ایمازون کمپنی کے بانی جیف بیزوس، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک، گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگے برن اور مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او سٹیو بالمر شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے یہ ارب پتی دنیا کے دس مالدار ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ ان تمام افراد کی دولت میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے دوران اضافہ ہوا۔

رپورٹس ہیں کہ ایلن مسک کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ اس وقت وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر جیف بروس اور دوسرے نمبر پر بل گیٹس ہیں۔ ٹیسلا کمپنی کے سربراہ کی دولت 115 ارب ڈالر ہو چکی ہے۔ ان کی دولت میں رواں سال 11 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔