لاس اینجلس : (ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی فیچر کو ختم کردیا گیا جس کی تصدیق ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک کی جانب سے ان کے ایک پیغام میں کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر میں اب تک ویب، اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ٹوئٹ کیے جانے صارفین کو علم ہوجاتا تھا کہ یہ ٹوئٹ کس ذریعے سے کی گئی، مگر اب ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی اس فیچر کو ختم کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کے ڈیوائس لیبل فیچر کے ختم ہو جانے کے بعد اب صارفین کو اس بات کا علم نہیں ہو سکے گا کہ یہ ٹوئٹ کس کمپنی ڈیوائس سے کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر تازہ ترین خبریں اور وائرل ویڈیوز شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کے ذریعے نئی تبدیلی بارے بتایا گیا تھا جس کے ردعمل میں ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے اس تبدیلی کی تصدیق کی۔
Hallelujah!! https://t.co/i2FyvXPIHO
— Elon Musk (@elonmusk) December 18, 2022
واضح رہے ٹوئٹر کی ملکیت دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کے پاس جانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مختلف فیچرز میں بہت سی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔