کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) ٹوئٹر نے نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر بلیو ٹک کے نشان بغیر ادائیگی کے ہی بحال کر دیے۔
رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ٹوئٹر انتظامیہ نے مقررہ فیس ادا نہ کرنے والے تمام افراد کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹا دیے تھے، ایلون مسک کی ملکیت میں کمپنی کے اس اقدام کا مقصد صارفین کو ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر مجبور کرنا تھا تاکہ آمدنی بڑھائی جا سکے۔
ٹوئٹر کے اس اقدام پر صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا، تاہم اب انتظامیہ نے لاکھوں فالوورز رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کے اکاؤنٹس پر بلیو ٹک کو مفت میں بحال کر دیا ہے۔