بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی کمپنی نے دنیا کی کثیف ترین مرتکز (کنڈینسڈ) بیٹری بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف ٹیسلا بیٹری سے دوگنی قوی ہے بلکہ گاڑیوں کو چھوڑیں یہ مسافر بردار طیاروں کو اڑنے کے لئے بھی کافی ثابت ہوسکتی ہے۔
مشہور چینی کمپنی سی اے ٹی ایل کے سربراہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ 500 کلوواٹ آور فی کلوگرام توانائی والی چھوٹی لیکن کثیف بیٹریوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جو ٹیسلا ماڈل کی وائی بیٹری سے دوگنی توانائی رکھتی ہیں، سب سے بڑھ کر یہ بیٹری پرواز کے لئے محفوظ ہے جس سے مسافر طیارے بھی اڑائے جا سکتے ہیں۔
یہ بیٹری بھی لیتھیئم سے ہی بنائی گئی ہے جو 500 Wh/kg کی بنا پر ایک نئے ریکارڈ کی حامل ہے، دوسری جانب ٹیسلا کی وائی بیٹری میں 4680 بیٹری سیل ملکر صرف 244 واٹ آور فی گھنٹہ کی توانائی رکھتے ہیں۔
اگرچہ اس کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں لیکن کمپنی کے سی ای او نے اتنا ضرور بتایا ہے کہ کیتھوڈ اور اینوڈ کو قدرے بہتر انداز میں بدلا گیا ہے، تیاری کا نیا مرحلہ مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔
مائیکرون لیول پر برقیروں کو ڈیزائن کر کے تیزی سے بجلی پہنچانے والے کنڈینسڈ مٹیریل استعمال کیا گیا ہے، اس سے بجلی بھرنے، بیٹری کو مستحکم اور قابلِ بھروسہ بنانے میں بہت مدد ملی ہے۔
کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بہترین انداز میں چارج اور ڈسچارج ہوتی ہے، لیکن سب سے بڑھ کر اس کا حفاظتی معیار فضائی آپریشن کی سطح پر رکھا گیا ہے، اس طرح یہ بیٹری مسافر بردار طیاروں میں بھی نصب کی جاسکے گی۔