جاپان کے شہر میں چیٹ جی پی ٹی کو حکومتی معاملات سونپ دیے گئے

Published On 21 April,2023 09:56 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے ایک شہر میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ جی پی ٹی کو حکومت چلانے کا کام سونپ دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان کے یوکوسکا سٹی نے چیٹ جی پی ٹی کو انتظامی امور میں مدد فراہم کرنے کیلئے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سٹی گورنمنٹ کے مطابق ملکی سطح پر آبادی کے بحران کو دیکھتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام سرکاری ملازمین اس چیٹ بوٹ کو جملوں کو مختصر کرنے، ہجے درست کرنے اور نئے آئیڈیاز پیش کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

جاری بیان کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو انتظامی کاموں سمیت دیگر اہم امور میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا تاہم خفیہ یا ذاتی تفصیلات کا اندراج اس کے ذریعے نہیں کیا جائے گا، بیان کے آخر میں درج ہے کہ اسے چیٹ جی پی ٹی نے ڈرافٹ کیا اور عملے نے پروف ریڈ کیا ہے۔