میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں دو نئی سہولیات کا اضافہ کر دیا

Published On 09 May,2023 11:39 am

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں انتہائی مثبت تبدیلیاں کرتے ہوئے دو اہم فیچر متعارف کرائے ہیں ان میں ایک تو گروپ میسجنگ اور اس کی انتظامیہ سے متعلق ہیں تو دوسری غیر ضروری اسپیم کال کو آسانی سے بلاک کرنا شامل ہے۔

واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن 2.23.10.8 میں کسی گروپ میں ہونے کی صورت میں کسی رکن سے نامناسب پیغام کی شکایت براہِ راست گروپ ایڈمن سے کی جا سکے گی، اسے فیس بک اور یوٹیوب کی طرح ہی ’رپورٹ‘ کرنے کا نام دیا گیا ہے۔

اس کیلئے اب پیغام پر ٹیپ کر کے ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے رپورٹ منتخب کر کے اپنا پیغام ایڈمن تک پہنچایا جاسکتا ہے، اس آپشن کا مقصد گروپ کو دل آزاری سے پاک اور گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔

دوسری جانب ایک اور اہم تبدیلی کے تحت صارفین نچلی (باٹم) نیوی گیشن بار ایک آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کے تحت واٹس ایپ پر غیرضروری فون کال اور نمبر کو خاموش کیا جاسکتا ہے، یہ آپشن بھی پہلے اینڈروئڈ صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

اس اہم سہولت کو فی الحال بی ٹا ٹیسٹر آزما رہے ہیں، اس کیلئے یوزر انٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور نیوی گیشن بار کو نیچے پہنچا کر اس میں یہ آپشن شامل کیا گیا ہے۔

یہ سہولت واٹس ایپ بی ٹا کے ورژن 2.23.10.7 میں پیش کی گئی ہے، اس کیلئے سیٹنگ میں جا کر پرائیوٹ مینو میں جا کر اسپیم فون نمبروں کو خاموش کرایا جاسکتا ہے، لیکن یہ نمبر کال لاگ میں نمودار ہوتے رہیں گے، یہی وجہ ہے کہ اس فیچر کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔