اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے گوگل کے تعاون سے کیریئر سرٹیفیکیشن پروگرام 2.0 کا اجرا کردیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوگل کیریئر سرٹیفیکیشن پروگرام کے پہلے مرحلے میں 15 ہزار افراد نے کورسز مکمل کئے، امین الحق گوگل پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 45 ہزار افراد کو سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے۔
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) May 9, 2023
وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پروگرام میں مزید 3 کورسز شامل کیئے جانے سے ان کی تعداد 9 ہوچکی ہے، پروگرام کا مقصد پاکستان ہنرمندوں کو بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی تربیت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ اس پروگرام میں خواتین بھی زیادہ سے زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کروائیں، ایک خاتون کی بہتر تعلیم و تربیت پوری نسل کی بہترین تربیت کی بنیاد ہے، پاکستان کی معاشی ترقی و استحکام میں آئی ٹی سیکٹر کا مرکزی کردار بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کر دیا
امین الحق نے کہا کہ گوگل نے پاکستان میں مارکیٹنگ دفتر قائم کرلیا، جلد ہی کنٹری آفس بھی کھل جائے گا، آئی ٹی ایکسپورٹ کے 15 ارب ڈالرز ہدف کیلئے پبلک پرائیویٹ اشتراک سے کام کررہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوگل پیمنٹ پراسٹیٹ بینک کی پابندی سے عام فرد و انڈسٹری دونوں کو مشکلات ہیں اس معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔