اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا مؤقف سامنے آ گیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھوٹے اور بدترین پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔