نیو یارک: (ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے چند سیکنڈ کی ویڈیوز کے بجائے اب طویل دورانیے کی ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
جی ہاں ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیوز کے دورانیے میں 15 منٹ کا نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے، ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نئے فیچر کی آزمائش مخصوص خطوں کے محدود صارفین میں کی جا رہی ہے، تاہم ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا گیا۔
طویل ویڈیوز سے کریٹیرز کو وہ مواد زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو محدود وقت کے باعث زیادہ متاثر کن نہیں ہوتا، ویڈیو کے دورانیے میں تبدیلی سے ٹک ٹاک کو یوٹیوب کو ٹکر دینے میں بھی زیادہ مدد ملے گی۔
کمپنی کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ 15 منٹ طویل ویڈیوز کا فیچر کب تک تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔