پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ، اعداد و شمار جاری

Published On 16 May,2025 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال بعد اپریل 2025 میں آئی ٹی برآمدات 2 فیصد اضافے سے 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ میں آئی ٹی برآمدات 21 فیصد بڑھ کر 3 ارب 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔

مالی سال 2024 کے دس ماہ میں آئی ٹی برآمدات 2 ارب 59 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں، مارچ 2025ء کے مقابلے میں اپریل 2025 میں آئی ٹی برآمدات میں 7 فیصد کمی رہی۔