ٹرین کے پیچھے X کا نشان کیوں ہوتاہے ؟

Last Updated On 22 August,2018 01:48 pm

لاہور(روزنامہ دنیا ) آپ نے کبھی نہ کبھی ٹرین میں ضرور سفر کیا ہوگا اورٹرین کے پیچھے کراس (ایکس) کا نشان بھی دیکھا ہوگا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی اس نشان کے متعلق سوچا کہ ٹرین کے آخر ی ڈبے پر یہ نشان کیوں بنایا جاتا ہے ؟

ٹرین کے آخری ڈبے پر ایکس کا نشان اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ ریلوے میں کام کرنیوالے ملازمین اس نشان کو دیکھ کر سمجھ سکیں کہ ٹرین گزر چکی ہے اور اگر ٹرین کے ڈبے پر یہ ایکس کا نشان نظر نہ آئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرین ابھی پوری طرح نہیں گزری یا پھر ٹرین کیساتھ کوئی مسئلہ ہوگیا ہے۔

اس کی کچھ بوگیاں غائب ہیں جس کے باعث ریلوے ملازمین کو بروقت ہوشیار کردیا جاتا ہے اور کسی سنگین حادثے سے بچا جاسکتا ہے ۔