اسرائیلی وزیرِ اعظم پر کرپشن کے الزامات، دوسری بار پوچھ گچھ

Last Updated On 26 March,2018 09:56 pm

لاہور:(دنیا نیوز) اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کیخلاف کرپشن کے الزامات پر ان سے دوسری بار پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بنجمن نتن یاہو اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں ان سے تفتیش کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم پر ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی   اسرائیل ریڈیو   کو اپنی کوریج کے لئے مراعات دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔