بھارتی گجرات: مذہبی پابندیوں، تشدد سے تنگ ہندو دلتوں نے بدھ مذہب اختیار کر لیا

Last Updated On 30 April,2018 12:11 pm

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں دلتوں کو شدید تشدد اور ذات پات کی تفریق کا نشانہ بنایا جاتا ہے

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست گجرات میں اونچی ذات کے ہندوؤں کے تشدد سے دہشت زدہ اور ذات پات کی تفریق سمیت ناروا مذہبی پابندیوں سے تنگ ہندو دلتوں نے بدھ مذہب اختیار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے قصبے اونا کے سمادھیالہ گاؤں میں تقریباً 300 دلتوں نے ایک باضابطہ تقریب میں بدھ مذہب اختیار کیا، ان میں وہ دلت بھی شامل تھے جنھیں دو برس پہلے اونچی ذات کے ہندوؤں نے گائے کی کھال اتارنے کی پاداش میں پورے شہر میں گھما کر سرعام کوڑے مارے تھے۔ تقریب کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، 2002ء میں اس وقت مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا جب مودی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔