واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو نے دوحہ مذاکرات کوحوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اور دلچسپی رکھنے والی تمام قوتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، امریکا افغانستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ بننے سے روکنے اور فورسز کی واپسی کے لیے سنجیدہ ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹویٹ کیا ہے کہ افغان امن سے متعلق خبریں حوصلہ افزا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کی رپورٹ دی۔
The U.S. is serious about pursuing peace, preventing #Afghanistan from continuing to be a space for international terrorism & bringing forces home. Working with the Afghan gov’t & all interested parties, the U.S. seeks to strengthen Afghan sovereignty, independence & prosperity.
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) January 26, 2019
مائیک پومپیو کے مطابق امریکا افغانستان میں امن اور فورسز کی واپسی کے لیے سنجیدہ ہے۔ افغان حکومت اور دلچسپی رکھنے والی تمام قوتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔