کراکس: (دنیا نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے امریکی سفارت کاروں کے انخلا سے متعلق موقف میں نرمی آ گئی، وزیر خارجہ کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کا حکم دے دیا۔
وینزویلا کی امریکی سفارت کاروں کے انخلاء سے متعلق موقف میں نرمی، صدر مدورو نے وزیر خارجہ کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کا حکم دے دیا۔ دونوں ممالک کو تیس دنوں کے اندر خصوصی مفادات دفتر کا قیام عمل میں لانا ہے۔
وینزویلا کے صدر نے مفاہمت کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کی ملک بدری کا پروانہ معطل کر دیا ہے اور وزیر خارجہ کو وینزویلا میں موجود امریکی نمائندے جمی سٹوری کے ساتھ مذاکرات کا حکم دے دیا ہے۔
مذاکرات کا مقصد تیس دنوں کے اندر دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے ملک میں خصوصی مفادات دفتر کا قیام عمل میں لانا ہے جس سے دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا۔
دوسری طرف سیکورٹی کونسل میں چین اور روس نے وینزویلا کے خلاف امریکی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔