اٹلی: زیادہ بچے پیدا کرنے پر پرکشش مراعات کا اعلان

Last Updated On 01 February,2019 09:48 am

لوکاٹا: ( روزنامہ دنیا) اٹلی کے گاؤں لوکانا کی انتظامیہ نے آبادی انتہائی کم ہونے کے بعد وہاں آباد ہونے والوں کے لیے پرکشش مراعات کا اعلان کیا۔

لوکانا کی انتظامیہ نے کہا کہ شادی شدہ جوڑوں کو بچے پیدا کرنے پر الگ مراعات دیگے۔ لوکانا میں آباد ہونے والوں کو بچے پیدا کرنے پر مقامی حکومت ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی سوا لاکھ پاکستانی روپے تک کی رقم ادا کرے گی۔