مقبوضہ کشمیر: بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری، 2 کشمیری نوجوان شہید

Last Updated On 01 March,2019 09:20 am

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فورسز نے شہید کر دیا۔ کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

باولے بھارت نے کشمیری نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا سلسلہ بند نہ کیا۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فورسز نے گاؤں  بابا گند  میں نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج نے پانچ گھنٹے تک گاؤں کا محاصرہ کیے رکھا۔

عوامی احتجاج کے ڈر سے علاقے میں بکتر بند گاڑیوں میں چھپی بزدل بھارتی فوج تاحال گشت کر رہی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہیں۔ کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔