کابل: وزیر دفاع کے گھر کے باہر حملہ، 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

Published On 04 August,2021 10:43 am

کابل: (دنیا نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں قائم وزیر دفاع کے گھر کے باہر حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق رات آٹھ بجے پہلا دھماکہ قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ خان کی رہائش گاہ کے باہر ہوا جس کے بعد مسلح افراد وزیر دفاع کے گھر میں داخل ہوگئے۔ دو گھنٹے کے اندر ایک اور زور دار دھماکہ ہوا، افغان میڈیا کے مطابق حملے میں چار افراد ہلاک، 20 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔

افغان فورسز نے لشکر گاہ اور ہرات میں طالبان کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان کر دیا۔ ہزاروں افغان باشندے ایران اور ترکی کا رخ کرنے لگے، اوسطاً 2000 افغان باشندے روزانہ ترکی پہنچ رہے ہیں۔

ادھر امریکا نے کابل میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغان طالبان پر سخت تنقید کی ہے۔ ،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی تصدیق کی پوزیشن میں نہیں تاہم ایسے حملے طالبان کرتے ہیں، طالبان نے بزور طاقت حکومت حاصل کی تو دنیا قبول نہیں کرے گی، افغانستان میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 

Advertisement