ہراسگی کے الزامات: نیویارک کے گورنر پر مستعفی ہونے کیلئے دباؤ بڑھ گیا

Published On 04 August,2021 11:38 am

نیویارک: (دنیا نیوز) ہراسگی کے الزامات کے بعد نیویارک کے گورنر پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ بڑھ گیا۔

پانچ ماہ میں تیار کی جانے والی سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیویارک کے گورنر اینڈریو موکو نے 11 مرتبہ خواتین کو ہراساں کیا۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم گورنر نے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔