قائد حزب اللہ کی خلیجی ممالک سے تعاون کی اپیل

Published On 22 January,2023 07:14 pm

بیروت: (ویب ڈیسک)لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے خلیجی ریاستوں سے مالی تعاون کی اپیل کردی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں میں نصراللہ کہتے ہیں "کیا یورپ کے لیے لبنان مصر سے زیادہ اہم ہے؟ کیا سعودی عرب کے لیے لبنان مصر سے زیادہ اہم ہے؟ کیا لبنان خلیجی ممالک کے لیے مصر سے زیادہ اہم ہے؟ خلیجی ممالک کے لیے کیا کمی ہے اگر وہ 100 ارب، 200 ارب، 300 ارب دیتے ہیں۔"

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور یہ بحث سوشل میڈیا پر اب بھی جاری ہے کہ خلیجی ریاستوں کی شدید مخالفت اور ایران کی حمایت کے باوجود وہ خلیجی ممالک سے تعاون کی درخواست کیوں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان کو حزب اللہ سے لاحق خطرات پر گہری نظر ہے:امریکہ

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اپیل کو "بے مثل بےشرمی" قرار دیا اور کہا گیا کہ اسی جگہ سے وہ بار بار رہبر ایران کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے آئے ہیں اور آج وہ انہی خلیجی ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں۔