ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے دارالحکومت کی 3 بڑی تجارتی مارکیٹوں میں لگنے والی آگ میں 3 ہزار سے زائد دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ اتنی خوفناک تھی کہ 50 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور 600 فائر فائٹرز بھی اس پر قابو پانے میں ناکام رہے اور آگ آس پاس کی دیگر دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیتی رہی۔
جس پر فوج کو طلب کیا گیا اور آرمی کے ریسکیو ہیلی کاپٹر نے امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے کیمیکل چھڑک کر آگ پر قابو پانے میں مدد کی، 8 گھنٹے سے زائد کی انتھک محنت کے بعد آگ کو بجھا لیا گیا۔
A huge #fire engulfs a famous #market in #Dhaka, #Bangladesh, burning 3,000 shops to the ground. pic.twitter.com/DF051DfHTu
— Auron (@auron83591234) April 4, 2023
آگ میں زیادہ تو گودام جل کر راکھ ڈھیر بن گئے جہاں عید کی مناسبت سے لاتعداد کپڑے اور دیگر اشیا رکھی گئ تھیں جو سب جل کر ختم ہوگئیں، تاجر عید سے قبل اس ناگہانی پر افسردہ ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں دکانداروں کا کہنا تھا کہ ابھی تو ان کپڑوں کے پیسے بھی نہیں دیے تھے۔ عید سے قبل ہمارے گھروں میں محرم آگئی اور سیکڑوں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے، تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش میں لگتا ہے کہ مارکیٹوں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔