الاسکا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان وفود کی سطح پر تاریخی ملاقات ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان یوکرین جنگ ختم کرنے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر ٹرمپ کے ساتھ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی مندوب وٹکوف بھی موجود تھے، صدر پیوٹن کے ساتھ وزیر خارجہ اور ایلچی یوری اوشا کوف موجود تھے، ملاقات کے بعد دونوں صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس کا امکان ہے۔
الاسکا پہنچنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پیوٹن کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا، صدر پیوٹن کو امریکی صدر اپنی گاڑی میں ساتھ لے کر گئے، ٹرمپ اور پیوٹن نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے گریزکیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ردعمل میں کہا کہ روسی صدر پیوٹن جنگ بندی نہیں چاہتے، سہ فریقی ملاقات سے ہی جنگ کا مؤثر حل نکل سکتا ہے۔