بیونس آئرس: (دنیا نیوز) جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹائن کی ساحلی پٹی پر 8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ڈریک پاسیج میں آیا، جس کی گہرائی تقریباً 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم امریکی محکمہ موسمیات نے سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر احتیاطی اقدامات پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جھٹکے ارجنٹینا کے شہر یوشوایا سے 700 کلومیٹر جنوب مشرق میں بھی محسوس کیے گئے، یوشوایا کی آبادی لگ بھگ 57 ہزار ہے۔