سمندری طوفان راگاسا نے چین، تائیوان، ہانگ کانگ کو لپیٹ میں لے لیا، تائیوان میں 17 ہلاکتیں

Published On 24 September,2025 11:20 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) سمندری طوفان راگاسا نے چین، تائیوان، ہانگ کانگ کو لپیٹ میں لے لیا۔

طوفان راگاسا نے تائیوان میں 17 افراد کی جان لی، 124سے زائد لاپتہ ہوئے، تائیوان میں پل ٹوٹ گئے، گلیاں زیر آب، ناقص انفراسٹرکچر بے نقاب ہو گیا۔

چین میں ہنگامی حالات کے پیش نظر ریڈالرٹ جاری کر دیا گیا، 19 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، بیجنگ میں کوسٹ لائن طوفانی لہروں اور تیزہواؤں کی لپٹ میں ہیں۔

ہانگ کانگ میں طوفانی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، بارئیر جھیل کے بہاؤ نے پل توڑدیا، گاڑیاں بہہ گیئں، ہزاروں مکین بے گھر ہو گئے، سپر مارکیٹوں سے کھانے پینے کی اشیا کے شیلف خالی ہو گئے۔

راگاسا طوفان سے سمندری سطح 2.8 میٹر تک بلند ہونے کا امکان ہے، تینوں خطوں میں دفاتر، سکولز، ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔