ممبئی: (دنیا نیوز) زمانہ بدل گیا، بی جے پی کے انتہا پسند ہندو رہنماؤں کی سوچ نہ بدلی، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی۔
ایک بار پھر بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے مسلمانوں کے بارے میں ریمارکس نے بہار کی سیاست کو گرما دیا، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے حکمران جماعت کو ووٹ نہ دینے والے مسلمانوں کو نمک حرام قرار دے دیا۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو شدید ردعمل سامنے آیا مگر گری راج سنگھ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے، ویڈیو میں کہتے ہیں مجھے نمک حرام لوگوں کے ووٹ نہیں چاہئیں، پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گری راج سنگھ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے گری راج سنگھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا، کانگریسی رہنماؤں نے گری راج سنگھ کو ذہنی مریض قرار دیا۔