الفاشر: (دنیا نیوز) الفاشر شہر ایک قتل گاہ بن چکا ہے جہاں سیٹلائٹ تصاویر اور گواہوں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف اجتماعی قبروں میں لاشیں دفن کر رہی ہے۔
آر ایس ایف نے اکتوبر میں الفاشر شہر پر قبضہ کیا جس کے بعد سے یہ علاقہ انسانی مصائب کا مرکزبن چکا ہے، اقوام متحدہ امدادی سربراہ کے مطابق آر ایس ایف کے حملوں میں اغوا اور جنسی تشدد شامل ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے الفاشر میں مظالم کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آر ایس ایف نے شہریوں پر حملوں کی تردید کر کے الزام سوڈانی فوج پر ڈال دیا، اقوام متحدہ نے الفاشر تک امداد اور رسائی بڑھانے کا مطالبہ بھی کر دیا، ایک لاکھ سے زائد لوگ الفاشر شہر چھوڑ کر قریبی شہروں اور کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔



