نئی دہلی: (دنیا نیوز) روسی صدرولادی میر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم مودی نے نئی دلی ہوائی اڈے پر روسی صدر کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔
یہ صدر پیوٹن کا یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ اس دورے میں ان کے ساتھ روسی وزیرِ دفاع اینڈری بلیوس بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان لڑاکا طیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر بات چیت کا امکان ہے۔
دہلی ایئرپورٹ پر صدر پیوٹن کے استقبال میں خصوصی ثقافتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقامی خواتین نے روایتی انداز میں رقص کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔



