واشنگٹن: (دنیا نیوز) واشنگٹن ڈی سی میں روانڈا اور کانگو کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن معاہدے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی، تقریب امریکی ادارہ برائے امن میں منعقد ہوئی، روانڈا اور ڈی آر کانگو کے رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد معاہدہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن افریقہ کے مستقبل کے لئے امید کی علامت ہے، روانڈا اور کانگو کا امن معاہدہ خطے کے لئے بڑی کامیابی ہے، امریکا افریقہ میں امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے، پرامن افریقہ دنیا کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ دونوں ممالک کے بہادر رہنماؤں کی سفارتی کامیابی ہے، امریکا ہمیشہ مذاکرات اور امن سازی کو ترجیح دیتا رہے گا، دنیا طاقت سے نہیں مذاکرات اور سمجھوتے سے آگے بڑھتی ہے۔



