لبنان اور اسرائیل کے کے درمیان 40 سالوں میں پہلی بار براہ راست مذاکرات

Published On 05 December,2025 03:47 am

نیویارک: (دنیا نیوز) لبنان اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان 40 سالوں میں پہلی بار براہ راست مذاکرات ہوئے ہیں جن ميں جنگ بندی ميں توسيع اور تعاون کا دائرہ کار بڑھانے پر بات چيت ہوئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات اقوام متحدہ کی امن فورس کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی، اسرائیل کی نمائندگی نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب ڈائریکٹر یوری ریزنک نے کی، جبکہ لبنان کی جانب سے سابق سفیر سیمون کرم شریک ہوئے۔

اسرائیلی وفد کا کہنا تھا کہ ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی اور ممکنہ اقتصادی تعاون کیلئے تجاویز پر اتفاق کیا گیا، حزب اللہ کو غیر مسلح ہونا پڑے گا۔

ادھر لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے واضح کیا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی نارملائزیشن یا معاشی تعلقات سے دور ہے۔