فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا

Published On 23 June,2021 05:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قدر 800 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 1 ہزار 785امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 10ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 94 ہزار 393 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث بالترتیب قیمتیں 1420 روپے اور 1217.42 روپے ہے۔