مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 9.90 روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Published On 21 July,2022 12:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی، بجلی 9.90 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق وہ 28 جولائی کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے کا اضافہ بھی طلب کیا ہے۔