اسلام آباد: (دنیا نیوز) رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کے سابق افسر محمد عثمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔
ملزم عثمان کو تین دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔



