کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے ا سٹار کرکٹر نے کہا کہ ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں ، ان کی جانب سے یہ تردید میڈیا میں چلنے والی خبروں کے بعد سامنے آئی جن کے مطابق سنگاکارا اگلے سال سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا نے سیاست کے اکھاڑے میں اترنے کی اطلاعات مسترد کر دیں۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سنگا کارا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم سنگاکارا کا کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی ان کو رد کر چکا، میں نہ تو اب سیاست میں آرہا ہوں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا، اس بارے میں تمام کہانیوں کو نظر انداز کر دیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سنگا کارا کے مداح ان کا پاکستانی کرکٹر اور سیاستدان عمران خان سے تقابل کرتے ہوئے انہیں مستقبل کا عمران خان قرار دے رہے تھے