سری لنکن سپنر اکیلا داننجایا کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

Last Updated On 11 December,2018 10:11 pm

کولمبو:‌(ویب ڈیسک)‌ آئی سی سی نے سری لنکن سپنر اکیلا داننجایا پر عالمی کرکٹ میں باؤلنگ پر پابندی لگا دی، ڈومیسٹک کیلئے اجازت.

 آئی سی سی نے سری لنکن آف سپنر اکیلا داننجایا کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائرز نے داننجایا کے باؤلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا ، انہوں نے 23 نومبر کو برسبین، آسٹریلیا میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا تھا۔ گزشتہ روز آئی سی سی کے مطابق بائیو مکینک ٹیسٹ میں داننجایا کی تمام ڈلیوریز غیرقانونی پائی گئی ہیں تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کرانے کے اہل ہوں گے ۔